Thursday 19 March 2020

پاکستان میں اب تک کرونا وائرس سے کتنے لوگ متاثر ہو چکے ہیں ؟ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتا دیا

اسلام آباد ڈیلی پاکستان آن لائن وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے  صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کرونا وائرس دنیا کے 176 ممالک میں پہنچ گیاہے جن میں متاثرہ لوگوں کی تعداد دو لاکھ بیس ہزار سے زائد ہو گئی ہے ،پاکستان میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز  326ہوگئے ہیں جبکہ دو پاکستانی انتقال کر گئے ہیں ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈ یا کرونا وائرس کے نتیجے میں اموات کی غلط خبریں نہ دے بلکہ مصدقہ اطلاعات فراہم کرے ۔انہوں نے کہا کہ چین نے بہت تیزی سے اس وبا پر قابو پا یا ہے اور ہمیں ان کے تجربے سے سیکھنے کی ضرورت ہے ،صدر مملکت کا دورہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی اور اب طے پایا ہے کہ چینی ماہرین آئندہ چند روز میں پاکستانی ماہرین کو اس وبا سے نمٹنے کے لیے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے طریقہ کار بتائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی آگہی کے لیے نیشنل ڈیش بورڈ بنا دیا ہے ۔

No comments:

Post a Comment